اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسماعیل ہنیہ دوسری بار حماس کے سربراہ منتخب

شیعیت نیوز: اسماعیل ہنیہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے دوسری بار سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2017 سے فلسطینی تنظیم حماس کی سربراہی کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو دوسری بار بھی سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

وہ 2025 تک حماس کے صدر رہیں گے۔ اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سے حماس نے اسرائیلی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کئی مقامات پر فتح حاصل کی ہے۔

حال ہی میں اسرائیل 14 روزہ بمباری کے بعد حماس کے ساتھ سیز فائر پر مجبور ہوگیا تھا، جسے حماس نے اپنی کامیابی قرار دیا تھا۔ فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ ایران کے بہت قریب ہیں۔

58 سالہ اسماعیل ہنیہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے دست راست رہے ہیں، شیخ احمد یاسین 12 سال کی عمر میں ایک کھیل کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے معذور ہوگئے تھے اور بینائی انتہائی کمزور ہوگئی تھی۔ وہ ساری عمر وہیل چیئر پر رہے اور اسی پر مسلح جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی اقدامات ، سلامتی کونسل کی ان تمام قراردادوں کے خلاف ہیں، شامی وزارت خارجہ

شیخ احمد یاسین کو 2004ء میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد اسماعیل ہنیہ اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور 2006 میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اسماعیل ہنیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بھی بنے تاہم اسرائیل سمیت یورپی یونین اور امریکہ نے انھیں قبول نہیں کیا۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنانی مفتی اعظم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی طرف سے لبنان کے مرحوم مفتی اعظم کے لواحقین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور مرحوم کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ الشیخ خلیل المیس کی وفات سے لبنانی قوم، عرب اقوام اور عالم اسلام ایک ممتازعالم دین سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم کی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت اور قضیہ فلسطین کے دفاع میں گذری ہے۔ حماس کی قیادت ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button