ہمارے جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرکے ہمیں حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے، علامہ وحید کاظمی

02 اگست, 2021 10:28

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے لیاقت باغ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شیعہ سنی علماء، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں شیعیان حیدرکرارؑ کو مسنگ کیا جانا کسی صورت قبول نہیں، ہمیں حب الوطنی کی سزا ہمارے جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرکے دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہیدقائد نے ضیاء جیسے بدنام زمانہ ڈکٹیٹر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، علامہ اقبال بہشتی

انہوں نے کہ اکہ امام خمینی ؒ نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے افکار کو زندہ رکھنے کی جو اپیل ملت پاکستان سے کی تھی وہ اپیل آج بھی ہمارے لیئےمشعل راہ ہے، شہید قائد کے عالی افکار ہمارے لیئےہر دور میں راہنما ہیں، انہوں نے کہا کہ پاراچنار اور ڈی آئی خان سے شیعہ جوانوں کا اغواء ریاستی نا اہلی کی دلیل ہے ۔

6:18 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top