اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

امریکہ کی اسرائیل کو اسلحے کی فروخت دہشت گردی کی حمایت ہے، فلسطینی تنظیمیں

شیعیت نیوز: امریکہ صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے، یہ بات فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے کہی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داوود شہاب نے کہا کہ خودساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کو امریکہ کی طرف سے اسلحے کی فروخت در حقیقت علاقے کی بدامنی میں شرکت اور تل ابیب کے ذریعے عام کی جانے والی دہشت گردی کی حمایت ہے۔

جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت ایک ایسی حکومت ہے جس کی بنیاد انتہا پسندی، قتل و غارت اور نسلی بھدی بھاؤ پر ہے اور امریکہ سمیت سبھی مغربی ممالک اسرائیل کی اس سلسلے میں حمایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2 اگست کو نشتر پارک میں استقبال محرم کانفرنس منعقد کی جائے گی، علامہ رضی جعفر نقوی

داوود شہاب نے مزید کہا کہ یہ امریکی ہتھیار ہی ہیں جن کی مدد سے صیہونی حکومت غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے عام شہریوں منجملہ بچوں کا قتل کرتی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، علاقے میں امن و استحکام کا قیام غیر ممکن ہے۔

اُدھر حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی صیہونی حکومت کو امریکہ کے ذریعے ہتھیار فراہم کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام در حقیقت عالم اسلام بالخصوص فلسطینیوں کے مقدسات کی اہانت کی ترغیب دلانانا ہے اور اس سے صیہونی حکومت کے جرائم اور ان کے غاصبانہ اقدامات کو تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قابض صیہونی افواج کا شہید فلسطینی کے جنازے کے جلوس پرحملہ

خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز صیہونی حکومت کو ’’سی ایچ فائیو تھری کے‘‘ ماڈل کے اٹھارہ ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button