اہم ترین خبریںپاکستان

2 اگست کو نشتر پارک میں استقبال محرم کانفرنس منعقد کی جائے گی، علامہ رضی جعفر نقوی

حکومت محرم الحرام کی آمد سے پہلے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس بارگاہ حسینی میں علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس موقع پر علامہ حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار قلندری، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا، قاسم نقوی، شہزاد رضوی، سبط رضا، شاہد بادامی، شمس الحسن، ثروت رضوی، حسن مہدی، نیئر علی، رضا تقوی و دیگر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد میں کچھ ہی روز باقی ہیں اور عزاداری بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لئے ہم نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، 2 اگست کو نشتر پارک کراچی میں استقبال محرم کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں شہر بھر سے علمائے کرام، خطیب و ذاکرین، اسکاؤٹس اور ٹرسٹیز حضرات شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں حسینی نہ کل دبے تھے نہ اب گھر بیٹھیں گے، قرآن واہلبیت کانفرنس سےعلامہ اقتدار نقوی کا خطاب

علامہ سید رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ جعفریہ الائنس پاکستان نے نشتر پارک میں اپنے مرکزی عزاداری سیل کا افتتاح بھی کر دیا ہے، جو محرم الحرام میں سندھ بھر میں عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے مسائل کو بروقت حل کرے گا۔

علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close