دنیا

فرانسیسی صدر کی جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کرائیں گے، اسرائیل

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون سمیت دنیا بھر کی متعدد شخصیات کے خلاف اسرائیلی ’’پیگاسس‘‘ پروگرام کے ذریعے جاسوسی کے الزامات کی انکوائری کرائیں گے۔

عبرانی اخبار یدیعوت آحرونوت کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں گینٹز اور ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی کے مابین ایک ملاقات ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ  اسرائیل کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے موبایل ایپ کی شکل میں ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے صحافیوں ،  اسرائیل کی مخالف شخصیات ، مختلف ممالک کے صدور اور ریاستی رہنماؤں کی جاسوسی کی اطلاعات ہیں۔ ’’ این ایس او‘‘کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ’’ پیگاسس‘‘پروگرام کے استعمال کے الزامات کے بعد اسرائیل پرسخت دباؤ ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ فرانس میں ممتاز عہدیداروں کے فون ہیک کرنا ممنوع ہے۔ اسرائیلی کمپنی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ سرکردہ شخصیات کی جاسوسی کرے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی لیڈر شپ دہشت گرد، کٹہرے میں لایا جائے، ترجمان حازم قاسم

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کو ان شرائط کی کوئی خلاف ورزی کا پتہ چلتا ہے تو ، وہ جاری کردہ لائسنسوں کی شرائط کی تعمیل کی روشنی میں کام کرے گا۔

گینٹز نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات کو کی صرف انسداد دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

فرانسیسی میڈیا نے وزیر دفاع پارلے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے گینٹز کو بتایا کہ فرانس اسرائیل کی طرف سے جاسوسی کےالزامات کی تحقیقات کا منتظر ہے۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے پیگاسس جاسوسی معاملے پر نیشنل سکیورٹی اجلاس بلا لیاتھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر میکرون پیگاسس جاسوسی معاملےکا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں پیگاسس جاسوسی معاملے، سائبر سکیورٹی پر گفتگو ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button