اہم ترین خبریںیمن

سامراج کے تسلط سے نجات کا واحد راستہ حضرت علی ع کی ولایت ہے، عبدالملک الحوثی

شیعیت نیوز: انقلاب یمن کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ سامراج کے تسلط سے نجات حاصل کرنے کا واحد طریقہ حضرت علی ع کی ولایت ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب یمن کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ و اسرائیل کی سرکردگی میں سامراجی طاقتیں امت مسلمہ پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہی ہیں، کہا ہے کہ ان کے نفوذ کا طریقہ بحران و بدامنی پھیلانا اور مسائل و مشکلات پیدا کرنا نیز ثقافتی مسائل کھڑے کرنا ہے۔ا

انھوں نے مختلف طرح کے فتنے و فساد اور مسائل کے مقابلے میں ولایت کو امت مسلمہ کی حمایت و مدد کے لئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ اغیار، امت مسلمہ پر مسلط ہو سکیں۔

انقلاب یمن کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی ع کی ولایت کا مقصد، راہ حق و حقیقت اور ہدایت الہی کی طرف بڑھنا اور جہالت و گمراہی سے دوری اختیار کرتے ہوئے حقیقی دین اسلام کی طرف قدم آگے بڑھانا ہے۔

جہاں پوری دنیا میں جشن غدیر منایا جا رہا ہے وہیں یمن کے مظلوم عوام نے بھی عہد ولایت کی تجدید کی۔

سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے باوجود یمن کے عوام نے دار الحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جشن غدیر کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکی تیل کےحوالہ سے پیشنگوئی آج بالکل درست ثابت

دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب، البیضا، الجوف اور صعدہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ البیضا کے ناطع علاقے پر 3 بار اور صوبے الجوف کے علاقے خب و الشعف اور الظہرہ پر 4 بار اور شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے الظاہر شہر پر 7 مرتبہ گولہ باری کی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

دریں اثنا سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی 204 بار خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button