یمن

یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی بمباری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب کے مختلف رہائشی علاقوں منجملہ صرواح، مدغل، رحبہ اور جبل مراد پر سترہ بار بمباری کی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے البیضا کے ناطع علاقے پر تین بار اور صوبے الجوف کے علاقے خب و الشعف پر ایک بار بمباری کی اور یمنی عوام کو خاصا نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری مائنڈ سیٹ کایوم تکمیل دین پر رسول اکرم ؐ کے اعلان غدیر خم کے بائیکاٹ کا اعلان، مقتدر ادارے فرقہ واریت پر خاموش

شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے باقم علاقے پر بھی سعودی اتحاد نے گولہ باری کی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

دریں اثنا سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنگ بندی کی ایک سو چونسٹھ بار خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب پر یمن کا ڈرون اور دو بلیسٹک میزائلوں سے پھر بڑا حملہ

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔

اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button