مشرق وسطی

الجزائری کھلاڑی کا اسرائیلی جوڈوکا سے کھیلنے سے انکار، وطن واپس

شیعیت نیوز: بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے ہفتے کے روز الجزائر کے ایک جوڈوکا اور ان کے کوچ کو ٹوکیواولمپکس میں مقابلے کے آغاز سے قبل ہی اسرائیلی جوڈوکا سے میچ سے دستبردار ہونے پر معطل کردیا ہے۔ ڈرا کے مطابق ان کااسرائیلی ایتھلیٹ کے خلاف میچ ہوسکتا تھا۔

آئی جے ایف نے ایک بیان میں کہا کہ فتحی نورین اور ان کے کوچ عمروبنی خلیف نے میڈیا کو انفرادی بیانات دیتے ہوئے اسرائیلی ایتھلیٹ سے مقابلے سے بچنے کے لیے سرے سے ایونٹ ہی سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : قانون کے نام پرلاقانونیت ناقابل برداشت ہے ،آنے والا محرم ہمارا امتحان ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس میں کہا گیا ہے کہ نورین کی مقابلے سے دستبرداری ’’بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن کے فلسفے کے مکمل منافی تھی۔‘‘

اس میں کہا گیا ہے کہ آئی جے ایف کی ایک سخت غیرامتیازی پالیسی پر عمل پیراہے۔ وہ یک جہتی کو ایک کلیدی اصول کے طور پرفروغ دیتی ہے اوراس کو جوڈو کی اقدار سے تقویت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس سال لاکھوں عاشقان عارف حسینی ؒ ان کی یاد میں یکم اگست کو لیاقت باغ میں جمع ہوں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

آئی جے ایف نے اس معاملے کی تحقیقات کی ہے اور اس کے نتیجے میں نورین اور بنی خلیف کو عارضی طور پر معطل کر دیاہے۔آئی جے ایف نے پابندیوں کی قسم کے بارے میں مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ الجزائر کی اولمپک کمیٹی نے ایتھلیٹ اور کوچ دونوں سے ایکریڈیٹیشن واپس لے لی ہے اور وہ ان پر پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دے گی۔

نورین نے الجزائر کے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ فلسطینی نصب العین کی غیرمتزلزل سیاسی حمایت کرتے ہیں۔اس کے پیش نظران کے لیے اسرائیلی جوڈوکا توہربتبول کے خلاف مقابلے میں اترنا ناممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button