JDC فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی ہزاروں ٹن گوشت مستحقین میں تقسیم
شیعیت نیوز: پاکستان کےایک بڑے فلاحی ادارے جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےسالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی غرباء و مساکین میں گوشت کی تقسیم کیلئے بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں اونٹ، گائے، بیل، بکرے اور دنبے قربان کئے گئے، عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے روز کی جانے والی اجتماعی قربانی کا ہزاروں ٹن گوشت غرباء و مساکین اور دیگر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کو مدّنظر رکھیں، علامہ ساجد نقوی
اجتماعی قربانی کی تقریب میں شہر بھر سے پاکستان کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز و جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنما اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا شیخ محمد حسن، مولانا منظرالحق تھانوی، قاری اللہ داد، مولانا آزاد جمیل، مولانا قاضی احمد نورانی، مولانا سلیم اللہ ترکی، مولانا فیصل عزیزی بندگی، ٹی وی آرٹسٹ شکیل صدیقی، سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار، سماجی رہنما اسد حنیف و دیگر شخصیات کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ضلعی انتظامیہ ملتان کا متعصبانہ اقدام، بیلنس پالیسی کے تحت شیعہ علماء وذاکرین کی زبان بندی کا حکم
اس موقع پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ظفر عباس جیسے نوجوان ہی اس ملک کا بہترین اثاثہ ہیں، جے ڈی سی نے مختصر عرصے میں جو فلاحی کام انجام دیئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔







