یمن

امارات نے یمن کے جزیرے سقطری میں غیرملکی کرائے کے فوجی بھیجے ہیں

شیعیت نیوز: یمن کی مستعفی حکومت کے سرکاری عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جنوبی صوبوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے غیر ملکی کرائے کے فوجی کو یمن کے جزیرے سقطری بھیجا ہے۔

یمنی نیوز ایجنسی (وائی این پی) کے مطابق مستعفی یمنی حکومت کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جزیرے سقطری میں غیرملکی کرائے کے فوجی بھیجے ہیں۔

عبدربہ منصور ہادی کی معزول حکومت کے وزیر برائے انٹیلی جنس کے مشیر مختار الرحبی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابو ظہبی نے جزیرے پر اپنا اثر و رسوخ مستحکم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر مختلف قومیتوں کی فوج سقطری جزیرے میں بھیجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جواد ظریف کا ایران کے خلاف امریکی عہدیداروں کے حالیہ الزمات پر ردعمل

جزیرے سے باخبر مقامی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فوجیوں کے ایک نئے گروپ سے بھرا ہوا اماراتی طیارہ سقطری پہنچا جس میں موجود افراد ہوائی اڈے کے قریب اور دیگر مقامات پر تعینات کیے گئے۔

واضح رہے کہ یمن کے جنوبی صوبوں میں اماراتی اور سعودی دھڑوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر ابوظہبی یمن کے جزیرے پر اپنی فوجی موجودگی کو مستحکم کرنے ، اس کی دولت پر قابو پانے اور جزیرے پر سعودی یا وفادار قوتوں کی موجودگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔یمن کے خلاف سعودی عرب کے براہ راست حملوں میں اب تک قریب 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button