گلگت بلتستان کونسل کا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈ کا مطالبہ

30 اگست, 2025 08:29

شیعیت نیوز : چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل ممبران کا اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا جس میں جی بی کے سیلاب سے مخدوش صورتحال کا جائزہ لینے اور مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں کونسل ممبران اقبال نصیر، شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن، حشمت اللہ اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سدھیر خٹک سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کونسل کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے لکھی گئی لیٹر پر فوری اقدامات کرے اور فنڈ ریلیز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سکھر میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت سیلاب متاثرین کی امدادی مہم کا آغاز

کونسل ممبران نے جی بی کونسل فنڈ سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی بجٹ مختص کر کے معقول مدد کی سفارش کی۔ اس وقت پورا گلگت بلتستان سیلاب کی وجہ سے پریشان حال ہے، لوگوں کی جائیدادیں تباہ ہو چکی ہیں، سینکڑوں افراد بے گھر اور کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لہٰذا ان کو چھت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے۔ ریاست کو چاہیے بلا تفریق گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے۔

6:15 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔