اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں صہیونی فوج پر شدید حملے، بھاری نقصان

عبرانی میڈیا: ایک فوجی ہلاک، 9 تک زخمی، قیدی فوجیوں کی تلاش جاری

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا نے زیتون محلے میں شدید جھڑپوں کے دوران کم از کم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صہیونی فوج کو اپنے زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالنا پڑا۔

بعض ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے اور یہ اعداد و شمار بڑھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کی نقل و حرکت کو رات کے وقت نائٹ ویژن کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا اور انہیں گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج اپنے چار فوجیوں کی تلاش میں ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ القسام بریگیڈز کے قبضے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٓ12 روزہ جنگ، ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کو اربوں کا نقصان ہوا، صہیونی ذرائع ابلاغ

صہیونی ذرائع نے اس جھڑپ کو 7 اکتوبر 2023 کے بعد کی شدید ترین جھڑپوں میں شمار کیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی منصوبے خود ان کے لیے وبال جان بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضے کی قیمت دشمن کو اپنے فوجیوں کے خون سے چکانی پڑے گی، اور ان شاء اللہ مزید صہیونی فوجی اسیر ہوں گے۔

ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ قسام کے مجاہدین مکمل تیار ہیں اور بلند حوصلے کے ساتھ میدان جنگ میں دشمن کو سبق سکھا رہے ہیں۔

انہوں نے نتن یاہو اور ان کے وزیروں کو جنگی مجرم اور نازی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اپنے قیدی فوجیوں کو مارنے اور لاپتہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، لیکن القسام اپنی استطاعت کے مطابق یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کرے گی۔ اگر کوئی یرغمالی اسرائیلی حملے میں مارا گیا تو اس کا نام، تصویر اور تفصیل جاری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button