ایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین طوری کا قومی اسمبلی میں عوامی مسائل پر مؤثر اقدامات کا مطالبہ

30 اگست, 2025 08:31

شیعیت نیوز : قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گورنمنٹ انشورنس کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی محترمہ نُزہت صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کے مختلف پارلیمانی اراکین نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قراردادوں، پوائنٹ آف آرڈر اور دیگر اہم امور پر عملدرآمد کی یاد دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کونسل کا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈ کا مطالبہ

انجینئر حمید حسین طوری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے عوامی مسائل محض کاغذی کارروائی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان پر مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی ترقی کے لیے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

8:27 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔