اہم ترین خبریںایران

جواد ظریف کا ایران کے خلاف امریکی عہدیداروں کے حالیہ الزمات پر ردعمل

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی عہدیداروں کے حالیہ الزامات کے رد عمل میں کہا کہ اس طرح کی شو کے بجائے اپنے ملک کے مسائل کا انتظام کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ماحول سازی میں مصروف امریکی عہدیداروں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے معاملات کو ٹھیک کرے۔

محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکہ سے وابستہ مسلح افراد، ہیٹی اور وینزویلا میں رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ امریکی حکومت، دوسروں کے خلاف واضح طور پر بچکانہ اور مضحکہ خیز اغوا کے کاروائی کا الزام عائد کرکے اپنے مجرمانہ تعلقات کو چھپا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیٹی کے وزیر اعظم کے قتل میں امریکی ہاتھ بالکل نمایا ہے اور اسی طرح کی کوشش وینزویلا کے صدر کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نام نہاد خلیفتہ المسلمین ،ترک صدرطیب اردغان کی اسرائیل کے ساتھ رنگ رلیوں کا راز فاش

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دوسروں کے خلاف الزام لگانے کی اس طرح کی شو شروع کرنے کے بجائے، اپنے ملک کے مسائل کا انتظام کریں۔

محمد جواد ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی تازہ ترین الزام تراشیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے وابستہ مسلح عناصر امریکی سرزمین پر بیٹھ کر ونيزویلا اور ہیٹی کے رہمناؤں کے قتل کا منصوبہ تیار کرتے ہیں جبکہ امریکہ دوسروں پر اغوا کی کاروائيوں کا الزام لگا کر اپنے ان مجرمانہ تعلقات کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کے یہ اقدامات بالکل بچکانہ اور مضحکہ خيز ہيں۔

محمد جواد ظریف نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الزام تراشیوں کی بجائے اپنے معاملات درست کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close