ایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین طوری کی پروفیسر شوکت زمان کی غیر قانونی گرفتاری اور ڈی پی او کرم کے رویے کی مذمت

30 اگست, 2025 08:33

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پارہ چنار کے اسسٹنٹ پروفیسر شوکت زمان کی کرم پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری و حراست اور کالج کے سینئر پروفیسروں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل نہ صرف اساتذہ برادری کے وقار کے خلاف ہے بلکہ آئین و قانون کے بنیادی تقاضوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین طوری کا قومی اسمبلی میں عوامی مسائل پر مؤثر اقدامات کا مطالبہ

انجینئر حمید حسین طوری نے مطالبہ کیا کہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت اس افسوسناک واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ انکوائری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

8:14 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔