نام نہاد خلیفتہ المسلمین ،ترک صدرطیب اردغان کی اسرائیل کے ساتھ رنگ رلیوں کا راز فاش
شیعیت نیوز: امت مسلمہ کی ٹھیکداری کے دعویدار ، نام نہاد خلیفتہ المسلمین ترک صدر رجب طیب اردغان نے غاصب اسرائیل کو ایک پیغام کے ذریعے دو طرفہ روابط بڑھانے کی پیش کش کی ہے ۔ اسرائیل نے ترک صدرکی پیش کش کو ترکی میں موجود فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے دفتر کو سیل کرنے سے مشروط قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ترک صدر نے نومنتخب اسرائیلی وزیر اعظم کونفتالی بینٹ کو منصب سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ترکی اور اسرائیل نے باہمی روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ معروف اسرائیلی جریدے ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق چندروز قبل ترک صدر رجب طیب اردغان اور اسرائیلی صدر مملکت کے درمیان ٹیلیفونک رابط ہوا تھا۔
ترک صدر کے ترجمان کے مطابق دونوں صدورنے رابطے کے دوران انقرہ اور یروشلم کے درمیان ہم کاری کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عزادار ہوشیار، تکفیری مساجد میں اسلحہ بارود کی زخیرہ اندوزی پکڑی گئی، 2دہشتگرد گرفتار
ترک صدر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کو اسرائیلی صدر نے ترکی میں قائم حماس کے دفتر کو سیل کرنے کی شرط سے مشروط قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایک جانب ترکی کے ڈرامےباز صدر اردغان امت مسلمہ کی مشکلات پر جعلی آنسوں بہاتا ہےدوسری جانب ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اور قبلہ اول پر قابض اسرائیلی کے ساتھ تعلقات بھی قائم رکھتا ہے۔







