شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گردگرفتار
شیعیت نیوز: سکیورٹی اداروں کےخفیہ اطلاع پر اہم مشترکہ کارروائی ،شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملک دشمن ، سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی ریڈ بک میں شامل کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگرد احمد علی عرف ٹی ٹی کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں جب کہ ملزم جیل میں موجود کالعدم تنظیم کے قیدی دہشتگرد قاسم رشید کا قریبی ساتھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اصحاب رسول ؐ میں جناب ابوذرغفاریؓ کے نظریات اور افکار انتہائی پختہ تھے، علامہ ساجد نقوی
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے 2011ء میں نمائش چورنگی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا، 2011میں لسانی جماعت کے یونٹ 174 کے کارکن موسیٰ کو قتل کیا تھا، ملزم 2011 میں شاہراہ نور جہاں کی حدود میں شراب خانے پر فائرنگ میں بھی ملوث ہے، 2010 میں ملزم نے ساتھی کے ہمراہ راولپنڈی میں تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔
سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ ملزم شہر قائد میں شیعہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا اور آج کل جیل سے رہائی پانے والے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔







