مرکزی رہنما جعفریہ الائنس علامہ باقرحسین زیدی کی گاڑی پر حملہ، بال بال بچ گئے
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما اور نامور ذاکر اہل بیت ؑ علامہ سید باقرحسین زیدی ایک بار پھر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی کی گاڑی پر آج دوسری مرتبہ حملہ کیا گیا جس میں اللہ کے فضل وکرم سے علامہ باقرحسین زیدی صاحب بلکل محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو برادراسلامی ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم
تفصیلات کے مطابق علامہ باقر حسین زیدی کی گاڑی کو رہائش گاہ کے سامنے زیرِ تعمیر عمارت سے نشانہ بنایاگیا۔ جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم علامہ صاحب خدا کے فضل و کرم سے محفوظ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چند روز قبل ہی علاقہ پولیس کو مشکوک نقل و حمل سے آگاہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی لیاقت آباد کے علاقے میں علامہ باقرحسین زیدی صاحب کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچے تھے۔







