دنیا

کینیڈا میں معصوم بچوں کی اجتماعی قبروں کے انکشافات کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز: کنیڈا کے شہر برٹش کلمبیا میں 160 معصوم بچوں کی ایک اور اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کنیڈا کے شہر برٹش کلمبیا میں مقامی باشندوں کی اپنی نوعیت کی یہ چوتھی قبر ہے جہاں 160 معصوم بچوں کی باقیات ملی ہیں۔

سی بی سی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ان معصوم بچوں کی باقیات جزیرہ کاپر کے ایک علاقے سے ملی ہیں جہاں 1890 سے 1970 کے درمیانی عرصے میں بورڈنگ اسکول واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبعلم کیساتھ بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمٰن کے خلاف عدالت نے اہم حکم نامہ جاری کردیا

مقامی قبیلے پنلاکٹ نے اس اجتماعی قبر کے دریافت کئے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی ہے، مذکورہ قبیلے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کی خبر میڈیا پرنہیں لائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مغربی تہذیب کے پرچاریوں نے 1883 سے 1996 کے درمیانی عرصے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں بچـوں کو ان کے والدین سے چھین کر ایسے بورڈنگ اسکولوں میں بھیج دیا تھا کہ جن کا انتظام کیھتولک کلیسا کے ہاتھ میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا مستقبل، وفاقی وصوبائی حکومتوں سے اہم فیصلہ کرلیا

ان بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کا بنیادی مقصد ان کی مادری زبان اور ثقافت کو ختم کرنا اور جبری طور پر اپنی مرضی کی تہذیب کو اُن پر مسلط کرنا تھا۔

کینیڈا کے وزيراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس غیر انسانی اقدام پر معافی کی بجائے پاپ فرانسیس کو ذمہ دار ٹہرایا ہے اور پاپ فرانسیس پر زور دیا کہ وہ کنیڈا کے اُن مقامی قبائل سے معافی ماںگیں کہ جن کے بچے کلیسا کی نگرانی میں نسل پرستی کے تحت چلنے والے بورڈنگ اسکولوں کی بھینٹ چڑھے ہیں، مگر اب تک پاپ نے بھی متاثرہ قبیلوں سے معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button