مشرقی شام میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: بدھ کو میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے مشرقی حصے میں امریکی فوجی اڈوں کو ایک ڈرون نے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ مشرقی شام میں العمری تیل کے علاقے میں ہوا ہے، شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز ، جن کی حمایت امریکہ کر رہا ہے، انہوں نے اپنے فوجی اڈوں پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ناراضگی قوم کیلئے غنیمت ہے، امریکہ خدا نہیں ہے، ایران سے سبق سیکھا جائے، آغا حامد موسوی
اس سلسلے میں شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹرفرہاد شامی نے اعلان کیا کہ مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے،تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ ڈیموکریٹک فورسز نے اس حملے کو پسپا کردیا!۔
دوسری جانب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں شامی رکن پارلیمنٹ محمود جوخدار نے تأکید کی ہے کہ آج خطے سے امریکی و صیہونی قبضے کے خاتمے کے لئے تمام نگاہیں شام، لبنان، عراق اور یمن سمیت پورے خطے کے اسلامی مزاحمتی محاذ پر جمی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ علی اکبر کاظمی نے گستاخِ اہل بیتؑ کے خلاف ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں درخواست داخل کردی
عرب ای مجلے المعلومہ کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی رکن پارلیمنٹ محمود جوخدار نے تاکید کی کہ آج غاصب و قابض اجنبی فورسز کے چنگل سے خطے کی رہائی کے لئے شام، لبنان، عراق اور یمن کے باعزت اسلامی مزاحمتی محاذ کی جانب دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اسلامی مزاحمتی محاذ کی صلاحیتوں سے باخبر ہو چکی ہے جبکہ دشمن مزاحمتی محاذ کے ساتھ عسکری تصادم کے برے نتائج کا کسی طور متحمل نہیں ہو سکتا۔