اہم ترین خبریںپاکستان

پی پی پی رکن قومی اسمبلی قادرخان مندوخیل کا حسینی نگر بلدیہ کا دورہ، محرم سے قبل مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل

رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے ہمراہ ان کے کوآرڈینیٹر جناب اسلام آفریدی، خالد نیازی، آغا نعیم درانی ، حنیف سواتی اور طاہر نیازی بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز: ضمنی انتخاب حلقہ NA-249 میں بلدیہ ٹاؤن سے مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب رکن قومی اسمبلی جناب قادر خان مندوخیل کی حسینی نگر بلدیہ ٹاؤن آمد اور ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین، کارکنان اور علاقائی معززین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار جناب علامہ مبشر حسن، ڈویژنل رہنما میر تقی ظفر، سبط اصغر زیدی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ و کیماڑی کے سیکریٹری جنرل کلیم رضا، ڈپٹی سیکریٹری جنرل وسیم عباس کے علاوہ جامع مسجد خدیجتہ الکبری کے پیش امام مولانا سید عامر زیدی، علاقائی ٹرسٹیز جناب علی علوانی، جناب سرور صاحب، جناب اختر عباس صاحب بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ محمد حسین اکبر نے 9 تا16 جولائی ہفتہ عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؓ منانے کااعلان کردیا

ملاقات میں ممبرقومی اسمبلی اور ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران کے درمیان تفصیل سے حلقے کے مسائل پر گفتگو ہوئی اور محرم الحرام سے قبل مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر درپیش مسائل کے فوری حل و اقدامات کے لئے کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے ہمراہ ان کے کوآرڈینیٹر جناب اسلام آفریدی، خالد نیازی، آغا نعیم درانی ، حنیف سواتی اور طاہر نیازی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button