مشرق وسطی

مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے،ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں، یائیر لاپڈ کا عجیب وغریب دعویٰ

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ نے ابو ظہبی میں تل ابیب کے سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پر عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے!، ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں۔

روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہےاور ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ، جنرل باجوہ

اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں صہیونی عہدیدار نے ایک عجیب و غریب بیان میں دعوی کیاکہ مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے! ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں،اسرائیلی عہدے دار نے خطے کے ممالک سےصیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ لاپڈڈ کل ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانہ اور دبئی میں قونصل خانے کا افتتاح کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان ، سرکاری اسکولوں میں تکفیری عناصربے لگام، علاقائی امن و امان کو سنگین خطرات لاحق

یادرہے کہ ستمبر 2020 میں متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد صیہونیوں کی اس ملک میں بلا روک ٹوک آمد ورفت شروع ہوگئی اور انھوں نے یہاں آکر ہر ہو کام بھی جس کے اسرائیل کے اندر انھیں کرنے کی اجازت نہیں تھی جیسے منشیات کا استعمال یہاں تک سیاحوں کے لباس میں صیہونی جاسوس بھی متحدہ عرب امارت میں داخل ہوئے جن میں کچھ گو اس ملک کے سکیورٹی اداروں نے گرفتار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button