اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ، جنرل باجوہ

خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مختلف حالات اور بدلتے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جس دوران آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اور وارکورس کے شرکا سے خطاب میں اسٹریٹیجک اور خطے کی بدلتی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مختلف حالات اور بدلتے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے، بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں، مہارت اورفرض کی لگن پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے، تربیت یافتہ فوج عوامی حمایت سے ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد کے پارسے داعشی دہشتگروں کی فائرنگ ،پاک فوج کے 2جوان شہید

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن دشمن علاقائی استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں، پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج اور قوم کےاٹوٹ رشتے کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی قوتوں کا مقدر ناکامی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button