اہم ترین خبریںلبنان

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی کامیاب کارروائی، اسرائیل کے 4 ڈرون تباہ

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کی فضا میں دھماکوں کی آواز سننے کی خبر دی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس بار حزب اللہ نےاسرائیل کے 4 ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے چار ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بیروت میں ماضی کے علاقے کی جانب پرواز کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ابوظبی میں اسرائیل کے سفارت خانے کا قیام امارات کی قومی غلطی ہے، حازم قاسم

اسرائیل کے 4 ڈرون کی تباہی کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں اور اسرائیل نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ان ڈرون طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور غاصب اسرائیل، لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button