مشرق وسطی

بحرین نے فلسطینیوں کے خون کا سودا کرلیا، پہلا سفیر الجلاہمہ متعین

شیعیت نیوز: بحرین کی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنے پہلے سفیر الجلاہمہ کا اعلان کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آمرانہ حکومت نے خالد یوسف الجلاہمہ کو مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنا پہلا سفیر متعین کیا ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ الجلاہمہ جلد ہی اسرائیل میں پہلے سفیر کے طور پر اپنا کام شروع کرنے والے ہیں۔

الجلاہمہ اس سے پہلےامریکہ میں بحرین کے نائب سفیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق ، امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

بحرین اور صیہونی حکومت نے 15 ستمبر 2020 کو امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے واشنگٹن میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا اور اس معاہدے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان متعدد شعبوں میں بھی سمجھوتے ہوئے تھے۔

ایک مہینے پہلے بھی بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ موساد کے موجودہ سربراہ یوسی کوہن، بحرین پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے بحرین کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

صیہونی حکومت اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے کے اعلان کے ایک مہینے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، قاسم الاعرجی

صیہونی میڈیا نے منگل کے روز رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید نے اتوار کی رات روم میں اپنے بحرینی ہم منصب عبد اللطیف الزیانی سے ملاقات کی تھی۔

بحرین سمیت بعض عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے عالمی اداروں سمیت بعض یورپی ملکوں نے تل ابیب پر کڑی تنقید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button