اہم ترین خبریںدنیا

ایران سے امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں، سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ ایران سے پابندیاں اٹھا لی جائیں اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے۔

رائیٹرزکی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام اپنی ایک رپورٹ میں ایک بار پھر امریکی حکومت سے کہا ہے کہ 2015 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے خلاف عائد تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح ایران کے ساتھ تیل کی تجارت اور اسی طرح غیر جوہری پرجیکٹوں سے متعلق چھوٹ دینے کی مدت بڑھانے پر بھی تاکید کی۔

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ واشنگٹن ایران اور امریکہ کے جوہری معاہدے میں واپسی پر کاربند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، قاسم الاعرجی

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سیکیورٹی فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے بچوں کو نشانہ بنانے سے روکے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ بچوں اور مسلح تصادم کی روشنی میں جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ بھارت بچوں کو سیکیورٹی فورسز سے منسلک نہ کرے اور بچوں پر پیلٹ گن کے استعمال سے گریز کرے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے کشمیر میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس نے مجھے غم زدہ کردیا ہے، میں اس صورت حال پر پریشان ہوں۔

سربراہ اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت سے طلبا، اساتذہ، اسکولوں اور یونیورسٹیز کو مسلح تصادم سے بچانے کے لیے سیف اسکول اور وینکوور کے اصولوں کی جلد از جلد توثیق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر اسکولوں میں فوجیوں کے قیام، بچوں کی گرفتاری اور تشدد پر تشویش ہے۔

انتونیو گوتریس نے کشمیر میں زیر حراست بچوں کے ساتھ بھارتی فوج کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت گرفتار بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے قانون 2015 پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button