اہم ترین خبریںلبنان

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات

شیعیت نیوز: حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نےلبنان کے دورے کے دوران حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری، سیف القدس کی لڑائی اور حتمی فتح کے لئے فلسطینی مزاحمت کو بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی جس میں فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے مابین حالیہ جنگ جس کو ’’سیف القدس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور حتمی فتح کے لئے فلسطینی مزاحمت کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ اور نصراللہ نے حزب اللہ اور حماس کے مابین تعلقات کے فروغ اور مزاحمت کے محور اور جنگ سے متعلق اس کے اہم مقام پر زور دیا۔

یاد رہے کہ 10 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی سیف القدس کی لڑائی میں فلسطینی گروپوں نے مقبوضہ فلسطین پر 4000 سے زیادہ راکٹ اور میزائل داغے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس کا ایک اور متعصبانہ اقدام، یادگارشہدائے ملت تشیع کومنہدم کردیا

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں رواں ہفتے اتوار کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچے تھے جہاں انہوں نے لبنانی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے، لبنانی صدر مشیل آؤون سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فلسطین میں فیلڈ اور سیاسی صورتحال نیز سیف القدس کی لڑائی کے اسٹریٹجک نتائج پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے بے گھر افراد کے اپنے وطن واپس جانے کے حق کے پابند ہونے کے سیاسی اصولوں پر بھی زور دیا۔

لبنانی عبوری وزیر اعظم حسن دیاب کے ساتھ ایک ملاقات میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس فلسطینی مفاہمت کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ہمارا اتحاد اور یکجہتی صیہونی حکومت پر فتح کی طرف پہلا قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button