شام، شہرعفرین میں کاربم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی

28 جون, 2021 08:45

شیعیت نیوز: شام کے شہرعفرین میں ہونے والے کاربم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے شہرعفرین میں کل رات ہونے والے کاربم دھماکےمیں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، اربیل میں امریکہ کے نئے قونصل خانے کے پاس ڈرون حملہ

شام کے شہر عفرین پر ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ اور اسی وجہ سے اس شہر پر موٹر سائیکل اور کاربم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ 4 برسوں کے دوران ترکی کی جانب سے شام کی سرزمین پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھی شام کے شمالی علاقوں میں ترکی کے فوجی تعینات ہیں۔

6:53 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top