صیہونی حکومت پر سائبر حملہ، لاکھوں صیہونی طلباء کی انفارمیشن چوری
شیعیت نیوز: ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت پر سائبر حملہ ہونے کی خبر ہے جس کے باعث دسیوں ہزار صیہونی طلباء کی انفارمیشن سوشل میڈیا تک سرایت کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیکرز کے ایک گروہ نے ایک ایسی کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے جس کے پاس مقبوضہ فلسطین کی کئی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم صیہونی طلباء کی معلومات و تفصیلات تھی۔
صیہونی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ دوہزار چودہ سے اب تک کے دولاکھ اسی ہزار صیہونی طلباء کی انفارمیشن جو ایک ویب سائٹ پر موجود تھی، ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی ہے جن میں سے قریب ایک لاکھ طلبہ کی ایمیل آئی ڈیز اور ان کے پاسورڈز بھی نامعلوم ہیکرز کے اختیار میں ہیں۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکرز کے ایک گروہ نے ایکیڈیم یا اکیڈمی نامی صیہونی جاب نیٹ ورک سے لاکھوں صیہونی طلباء کی انفارمیشن کو چوری کر لیا ہے۔ یہ نیٹورک جاب کی تلاش میں سرگرم صیہونی طلبا کے لئے ایک اہم نیٹورک سمجھا جاتا ہے۔
ہیکرز نے اپنے ٹیلی گرام پر ایک فوٹو شیئر کر کے یہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے صیہونی طلباء کے ایمیلز، ان کے پاسورڈ اور حتیٰ ان کی تاریخ پیدائش تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی لڑاکا طیاروں کی بو کمال پر بمباری، حشد الشعبی کے 7 جوان شہید و زخمی
دوسری جانب اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ نے بتایا ہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں زمین بوس ہونے والی ایک کثیر منزلہ عمارت کے ملبے تلے کم سے کم 34 اسرائیلی دبے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق میامی کے ساحل کے قریب منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے کئی افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جب کہ ابھی تک 34اسرائیلی اس ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق منہدم ہونے والی کثیر منزلہ عمارت میں 99 افراد لاپتا ہوگئے تھے۔ ان میں 34 اسرائیلی شہری ہیں جن کا تا حال پتا نہیں چلایا جاسکا ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی ’سیرفسائیڈ‘ کالونی میں چھ ہزار یہودی رہائش پذیر ہیں اور یہ کالونی امریکہ میں آرتھوڈوکس یہودیوں کا گڑھ سمجھی جاتی ہے۔







