یمن

یمن اپنی طاقت و توانائی اور استقامت کی بدولت کامیاب ہوا، محمد الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر عہدیدار محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن اپنی طاقت و توانائی اور استقامت کی بدولت کامیاب ہوا ہے اور اس نے اپنی خود مختاری اور قانونی حیثیت کو دنیا سے تسلیم کرالیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے امریکی خصوصی ایلچی کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ واشنگٹن نے انصاراللہ تحریک کو قانونی طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یمن اپنی طاقت و توانائی اور استقامت کی بدولت کامیاب ہوا ہے اور اس نے آزادی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ یمنی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے اور اس قوم کا محاصرہ جاری رکھنے سے باز آجائے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے ڈرون حملے میں سعودی عرب کے 60 کرائے کے فوجی واصل جہنم اور زخمی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ یمنی قوم کے سلسلے میں منصفانہ طریقہ اختیار کرے اور یمن پر جارحیت بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم کرائے۔

یاد رہے کہ یمن کے امور میں امریکی خصوصی ایلچی ٹم لنڈر کنگ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے یمن کی انصاراللہ تحریک کو ایک قانونی فریق اور گروہ کی حیثیت سے تسلیم کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے مارچ کے مہینے میں یمن کے خلاف سعودی جارحیت کو سات سال پورے ہوچکے ہيں، اس دوران یمن کے نہتے شہریوں نے بے پناہ قربانیاں دے کر سعودی اتحاد کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہيں چنانچہ سعودی اتحاد مختلف حربے اختیار کرکے خود کو امریکہ اور اسرائیل کی نیابتی جنگ سے نجات دلانے کی کوشش کررہا جس کے دوران اسے سوائے ہزیمت اور رسوائی کے اور کچھ نصیب نہیں ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button