اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کے ڈرون حملے میں سعودی عرب کے 60 کرائے کے فوجی واصل جہنم اور زخمی

شیعیت نیوز: یمنی فوج نے نجران کے علاقہ الودیعہ میں سعودی عرب کے فوجیوں کے ایک ٹریننگ سینٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 60 کرائے کے فوجی واصل جہنم اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ڈرون حملے کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں 10 ڈرونز طیاروں نے حصہ لیا جنھوں نے سعودی فوج کے ٹریننگ سینٹر کو دقیق نشانہ بنایا۔

یحیی سریع نے کہا کہ اس کارروائی میں سعودی عرب کے 60 کرائے کے فوجی واصل جہنم اور زخمی ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی کی متعلق تمام تصویریں ثبت ہوگئی ہیں جنھیں عنقریب نشر کیا جائےگا۔

یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی مخبروں کے نام ظاہر کرنے والی امریکی خاتون کو 23 سال قید کی سزا

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے صرواح علاقے کو 12 مرتبہ اور رغوان کو 6 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

در ایں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 162 مرتبہ الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button