ایران

ایران کا شام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی پر زور

شیعیت نیوز: ایران نے شام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کو عالمی امن کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے عالمی وعدوں پرعمل کرے ۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کی نائب مستقل مندوب نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مکمل منسوخی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم بطور ایک ایسا ملک جس کو دہائیوں سے ظالمانہ پابندیوں کا شکار ہے، خوارک اور ادویات کے خلاف پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار زہرا ارشادی نے، شام سے متعلق انسانہ دوستانہ تبدیلیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم بطور ایک ایسا ملک جس کو دہائیوں سے ظالمانہ پابندیوں کا شکار ہے، خوارک اور ادویات کے خلاف پابندی کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ اقدامات اخلاقی اقدار اور انسانی اصولوں کے خلاف ہونے سمیت غیرقانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس ، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے ویکسین کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا

خاتون ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ شام کے خلاف عائد پابندیاں، صرف شامی عوام کی دکھ درد میں اضافہ کرکے تارکین وطن کی اپنی سرزمین میں واپسی کو تاخیر کا شکار کرتی ہیں اور شام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرتی ہیں۔

ارشادی نے کہا کہ لہذا؛ یکطرفہ پابندیوں کی مکمل منسوخی، شام کے بحران کے انسان دوستانہ پہلوؤں پر توجہ دینے پر کسی بھی بحث کا ایک اہم عنصر ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شامی عوام کی مدد کو ایسے طریقے سے فراہم کرنا ہوگا جو شامی عوام کے دکھوں کو دور کرے اور مہاجرین اور بے گھر افراد کی فوری وطن واپسی کی شرائط مہیا کرے اور اس ملک کے طویل المدتی استحکام میں معاون ثابت ہو۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق،’’شام او رمشرق وسطی‘‘ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اس کونسل کے مستقل اور ناظر اراکین کے نمائندوں سمیت ایران، شام، ترکی کے نمائندوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button