دنیا

دہشت گرد امریکی فوجیوں میں خودکشی کی وجہ سامنے آ گئی

شیعیت نیوز: امریکی براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امریکی فوجیوں میں گھروں اور اپنے اہل و عیال سے دور رہنے اورتمام وقت بے گناہ عوام کے قتل عام کی سوچ خودکشی کی بڑی وجہ بن گئی ہے۔

نائن الیون کے بعد 30 ہزارحاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے خودکشی کی، براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد افغان اورعراق جنگ میں ہلاک فوجیوں سے 4 گنازیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کا حصہ رہنے والے فوجیوں میں خود کشی کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس عرصے کے دوران جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 57 رہی۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں ہیں، سرگئی ریابکوف

دوسری جانب امریکی فوج کے انخلا کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری سامان لے جانے والا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارگو جہاز میں 640 ٹن وزن کا سامان لادا جا سکتا ہے۔ یوکرائنی کارگو ایئر لائن کے کارگو جہاز میں 6 ٹربو انجن لگے ہوئے ہیں، اسی کمپنی کے مزید دو طیارے افغانستان پہنچے ہیں۔

افغانستان سے 20 سال بعد امریکہ اور اتحادی افواج شکست کھانے کے بعد اس ملک سے نکل رہی ہیں۔

دریں اثنا نسلی بھید بھاؤ اور غربت و تنگدستی کا شکار امریکہ میں مقیم ایک طبقہ اپنی ضروریات پورا کرنے کے لئے دن دہاڑے چوری کرنے سے بھی نہیں کتراتا اور حتی وہ اس کام کے لئے اپنی جان کو خطرے میں بھی ڈال دیتا ہے۔

کیلیفورنیا اور سین فرانسسکو سمیت امریکہ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں سڑکوں کے کنارے بے گھر اور بے روزگار افراد کی بڑھتی تعداد ایک اجتماعی بحرانی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دن دہاڑے چوری کے واقعات بھی امریکہ میں مسلح وارداتوں کی مانند روز کا ایک معمول بنتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button