ایران

حکومت کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہئے، نو منتخب ایرانی صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام میں حکومت عوام کی خدمت گزار ہوتی ہے نہ کہ عوام کی منت اور سماجت کرنے والی، کہا کہ اسلامی حکومت میں عہدیداروں کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہئے۔

انہوں نے منگل کی شام حرم امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین سے خطاب میں کہا کہ سبھی کو یہ جان لینا چاہئے کہ عوام کی عزت و وقار کی حفاظت ہونی چاہئے اور کسی کو بھی عوام کی عزت کو ذرہ برابر بھی نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے۔

ایران کے نئے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حرم رضوی میں جشن میلاد امام رضا علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے انقلاب اسلامی کی اقدار اور قومی مفادات کے تحفظ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت میں کام کرنے کی شرط یہ نہیں ہے کہ مجھے خوش کیا جائے بلکہ عوام کی عزت و وقار کی حفاظت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں آل خلیفہ حکومت انسانی حقوق کو پائمال کر رہی ہے، متعدد گروپوں کا اعلان

سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ امام کے مقدس وجود کی شناخت کے موضوع میں سب سے اہم چیز ایک ظاہری ہے اور دوسری امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولایت کی شناخت ہے۔

نو منتخب صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارے شہداء سب سے پہلے کرامت کے درجے پر پہنچے پھر شہادت کے درجے پر فائز ہوئے، کہا کہ اس طرح کے انسان، کرامت والے انسان ہوتے ہیں اور پیغمبر اور امام اس دنیا میں تشریف لائے تاکہ ابوذر، سلمان اور مقداد جیسے افراد تیار کریں جو خدا کے علاوہ کچھ بھی نہ دیکھیں۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا حکومت کے تمام اہلکاروں کو عوام کی خدمت کرنی چاہیے، کسی کو بھی معاشرے کے وقارو کرامت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ اعلی حکام، مدیروں اور ڈائریکٹروں کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہیے اور میں معاشرے کے وقار اور کرامت کے تحفظ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کروں گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button