مشرق وسطی

مصر میں اخوان المسلمون کے اراکین کی سزائے موت کے احکامات

شیعیت نیوز: ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اخوان المسلمون کے اراکین اور ممتاز رہنماؤں سمیت 12 مظاہرین کی سزائے موت کی تخفیف کريں۔

اطلاعات کے مطابق اخوان المسلمون کے اراکین کو 2013 میں ایک دھرنے میں شرکت کرنے پر غیر منصفانہ سزا سنائی گئی تھی۔ اسی دھرنے میں پولیس حملے کے نتیجے میں 817 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔

14 جون 2021 کو مصر کی سب سے اعلی اپیلٹ کورٹ ، کورٹ آف کاسیشن نے 12 افراد کی سزائے موت کو برقرار رکھا اور مصر کے فوجداری ضابطہ اخلاق کے مطابق مدعا علیہان کو معاف کرنے یا سزائيں برقرار رکھنے کے فیصلے کے لیئے صدر السیسی کو 14 دن دیے گئے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے نائب ڈائریکٹر "جو اسٹارک ” نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون کے خلاف بنایا گیا یہ مقدمہ انصاف کا مضحکہ ہے ، لہذا یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ اعلی ترین عدالت نے 12 افراد کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔

صدر السیسی کو ان کی سزائے موت کالعدم قرار دینی چاہیے اور سزائے موت کے ناجائز استعمال کو ختم کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: الشدادی میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

دوسری جانب مصر، قاہرہ کے جنوب میں مال گاڑی اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مفارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مزدوروں کو لے جانے والی بس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور26 زخمی ہوگئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ قاہرہ کے جنوب میں واقع شہر حلوان کے علاقے کفرعلو میں پیش آیا جس کے دوران کوئلہ لے جانے والی ایک مال گاڑی مسافربس سے ٹکراگئی۔

رواں سال کے اپریل کے مہینے میں قاہرہ سے منصورہ جانے والی ایک ٹرین کے الٹ جانے کا واقعہ پیش آيا تھا کہ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ اپریل کے مہینے میں ہی دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کم ازکم 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، یہ حادثہ دریائے نیل کے مغربی ساحل پر واقع علاقے سوہاج میں پیش آيا تھا، اس واقعے 66 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران پے درپے کئی بڑے حادثات نے مصرکے سیاسی و سماجی ماحول کو متاثر کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button