اہم ترین خبریںلبنان

آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد، حزب اللہ آپ کو اپنا حامی تصور کرتی ہے، سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: صدارتی انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر آیت اللہ رئیسی کے نام سیدحسن نصراللہ نے تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صدارتی انتخابات میں آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ميں اس عظیم کامیابی اور تاریخ کے اس حساس موڑ پر صدر ایران کی حیثیت سے آپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری کمیٹیوں میں شیعہ مکتب فکر کے علماء کی غیر مساوی نمائندگی کےخلاف آج محکمہ اوقاف پنجاب کےباہر احتجاج ہوگا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ آپ کی کامیابی نے ملت ایران اور علاقے کی اقوام کے دلوں میں مستقبل اور درپیش چیلنجوں کے مقابلے کے تعلق سے امیدیں پیدا کردی ہیں۔

سید مقاومت نے تاکید کی کہ آپ کی کامیابی نے روشن مستقبل اور موجود چیلنجوں کے بھرپور مقابلے کے حوالے سے ایرانی قوم سمیت پورے خطے کی اقوام کی امیدوں کو زندہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا ہے کہ استقامتی محاذ سے وابستہ جوان اور حریت پسند جارح قوتوں کے مقابلے میں آپ کو اپنے لئے ایک مستحکم قلعہ اور پشت پناہ سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی رہنماؤں کی طرف سے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی کو تہنیتی پیغامات

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر آیت اللہ رئیسی کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں مبارک باد پیش کی ہے۔ قطر کے امیر، عمان کے سلطان، کویت کے امیر، عراق کے صدر اور وزیراعظم نیز شام کے صدر بشار اسد جیسے علاقے کے سربراہوں نے بھی نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button