عراقی فوج کا داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، متعدد ہلاک اور گرفتار
شیعیت نیوز: عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین اور الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد داعش دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے۔
الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں داعش تکفیری گروہ کے ہتھیار بھی ضبط کر لئے ہیں۔ الفرات نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران کئی داعش دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد خودکش جیکٹیں اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اس سے قبل عراقی فوج نے داعش کے باقیات کے خلاف صوبہ نینوا میں فوجی آپریشن کیا تھا اور بارہ دہشت گردوں کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کا تعلق جارحین سے ہے مدافعین سے نہیں ہے، انصار اللہ
حالیہ دنوں میں عراق کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ دنوں پہلے ایسی رپورٹیں ملی تھیں کہ امریکہ عراق میں داعش گروہ کو پھر سے منظم کرنا چاہتا ہے۔
عراق نے داعش کے خلاف تین برس کی جنگ کے بعد دوہزار سترہ میں اس گروہ پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کے باقیات بعض علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے سن دوہزار سترہ میں داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا تھا تاہم اس دہشت گردہ گروہ کے باقی ماندہ عناصر مختلف علاقوں میں اب بھی روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اداروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ عراق میں 13 صوبوں کی سرحدوں پر عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوان تعینات ہیں جس سے ان علاقوں میں سیکوریٹی قائم ہونے میں بہت مدد مل رہی ہے۔







