دنیا

برطانیہ نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا، اسرائیل سیخ پا

شیعیت نیوز: برطانیہ نے چپکے سے مقبوضہ بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے جس پر صیہونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔

جمعرات کو صبح کی اسرائیل کےعوامی ریڈیو کےنیوز بلیٹن میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریت والی ایک اسرائیلی خاتون نے اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تو اس کے کاغذات میں بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

ریڈیو نے بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کرنے گئی تھی۔ اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آ رہی ہے۔ ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی خاتون لندن میں اسرائیل کے سفیر کے پاس گئی۔ اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سےاس  معاملے پر وضاحت طلب کی تو مؤخر الذکر نے جواب دینے کے لئے ایک ڈیڈ لائن مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، حماس اور حزب اللہ سمیت پانچ بڑے خطرات ، صیہونیوں کا اعتراف

دوسری جانب فلسطین کے حامیوں نے کینیڈا کے پرنس روپرٹ بندرگاہ پر صیہونی مال بردار بحری جہاز کو لنگرانداز نہیں ہونے دیا۔

سی بی ایس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین نے صوبہ بریٹش کولمبیا کے شہر پرنس روپرٹ میں مظاہرے کئے اور اسرائیلی مال بردار جہاز کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا۔

فلسطین کی حامی کینیڈا کی شخصیات نے اس بندرگاہ پر اکٹھا ہو کر اسرائیل کی زیم کمپنی کے ولانس بحری جہاز کے لنگر انداز ہونے کی سخت مخالفت کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے بوٹوں کو روکو نامی مہم کے تحت اس صیہونی بحری جہاز کو روکا ہے ۔

بوٹوں کو روکو نامی مہم کے رہنماؤں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں صیہونی حکومت کا مال شمالی امریکہ تک پہنچنے سے روکنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button