دنیا

کینیڈا میں دہشت گردی کے شکار پاکستانی کنبے کے لئے تعزیتی جلسہ

شیعیت نیوز: کینیڈا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوں کی یاد میں تعزیتی اجلاس میں سکیڑوں افراد نے شرکت کی۔

کینیڈا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی نژاد مسلم کنبے کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جنگ نیوز کے مطابق یہ جلسہ ’’ہمالیہ سینیئرز آف کیوبک‘‘ کی جانب سے منعقد کیا گیا جبکہ اس میں دیگر جماعتوں پاکستان ایسوسی ایشن آف کیوبک، پاکستان آرگنائزیشن آف کیوبک نے بھی تعاون کیا جبکہ کینیڈین مسلم فورم نے بھی اس تعزیتی جلسے کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، حماس اور حزب اللہ سمیت پانچ بڑے خطرات ، صیہونیوں کا اعتراف

جلسے کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا اور دہشت گردی کے اس سفاک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جلسے میں کینیڈا کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بعض اراکین نے بھی شرکت کی۔

واضج رہے کہ پیر 7 جون کو ایک انتہا پسند دہشت گرد نے، ایک پاکستانی نژاد مسلمان کنبے کو اپنے ٹرک سے جان بوجھ کر کچل ڈالا تھا۔ پولیس کے مطابق، ٹرک ڈرائیور نے مذکورہ کنبے کو اس وقت کچل ڈالا جب وہ صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں ایک سڑک عبور کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے شہر صقلاویہ میں امریکی لاجسٹک قافلے پر حملہ

دہشت گردی کے اس واقعے میں مذکورہ مسلمان کنبے کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہوا جسے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

کینیڈا میں نسل پرستانہ اور انتہا پسندانہ نظریات کا پھیلاؤ اکثر و بیشتر نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کا سبب بن جاتا ہے۔ انتیس جنوری دوہزار سترہ کو کینیڈا کے شہر کبک کے اسلامی مرکز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں چھے نمازی شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button