اسلامی تحریک پاکستان اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گلگت میں اہم بیٹھک
شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اور جماعت اسلامی کی قیادت کے مابین گلگت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں جی بی کے معروضی حالات خصوصاً آئینی حیثیت کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان ،ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ کی حماس کے اہم رہنما سے ملاقات
بدھ کے روز اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے رہنماء شیخ میرزا علی کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کی مزیدشرمناک وقابل اعتراض ویڈیوز سامنے آگئیں
ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔







