مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام کو مبارکباد

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے تل ابیب کی نئی کابینہ کے دوسری بڑی شخصیت کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹیلیفونک مذاکرات میں باہمی تعاون میں فروغ اور ان کی تقویت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ اوقاف پنجاب کے اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک کے خلاف وکلابرادری بھی میدان میں آگئی

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبد اللہ بن زائد نے اسرائیل کے نئے وزير خارجہ سے بات چيت کے دوران انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوجانبہ تعاون اور ابراہیم سمجھوتے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ لاپید نے کہا ہے کہ ہم دوجانبہ تعاون میں فروغ اور قریبی دوستانہ تعلقات کے مشتاق ہیں۔

اس سے قبل بحرین کے ولی عہد احمد بن آل خلیفہ نے اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کو اپنے پیغام میں مبارکباد پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت چند ماہ کی مہمان ثابت ہوگی، عبرانی ٹی وی

بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اس اقدام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اورخیانت قرار دیا جارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان رابطوں میں فروغ کی خبریں ایک ایسے وقت میڈیا پر جاری کی جارہی ہیں کہ جب انتہاپسند صیہونی، پرچم ریلی کے اپنے اشتعال انگیز پروگرام کے تحت قدس شریف اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی سازش پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button