اہم ترین خبریںپاکستان

محکمہ اوقاف پنجاب کے اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک کے خلاف وکلابرادری بھی میدان میں آگئی

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کے اس امتیازی سلوک کیخلاف پُرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے وکلا کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ، سید عرفان نقوی ایڈووکیٹ، حسین مہدی ایڈووکیٹ، راحت عالم ایڈووکیٹ، سیف علی ایڈووکیٹ، سید ماجد نقوی ایڈووکیٹ، سید شان حیدر ایڈووکیٹ، سید سائم تقوی ایڈووکیٹ ، عادل جعفری ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء شریک تھے۔

ملاقات میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر سرکاری کمیٹیوں میں شیعہ نمائندوں کی تعداد میں کی جانیوالی کمی اور امتیازی سلوک کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے وکلاء رہنماؤں کو محکمہ اوقاف کے امتیازی سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام فطرت سے ہم آہنگ ا ور انسانیت کا علمبردار ہے جس میں قومیت، رنگ و نسل کی کوئی گنجائش نہیں ، علامہ ساجد نقوی

جبکہ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ سمیت کسی بھی ادارے یا کمیٹی میں آبادی کے تناسب سے ہی کسی بھی مکتب فکر کو نمائندگی دی جاتی ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ ان معاملات میں محکمہ اوقاف جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اہل تشیع کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ملاقات میں محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کی امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الھان عمر کے متنازع بیان کی شدید مذمت

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اداروں میں امتیازی سلوک کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، بیوروکریسی پنجاب بھر میں اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کے اس امتیازی سلوک کیخلاف پُرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button