عراق

عراقی ضمنی پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، عراقی پارلیمانی حقوق کمیٹی

شیعیت نیوز: عراقی پارلیمانی حقوق کمیٹی کے نائب چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی قانونی کمیٹی کے نائب چیئرمین حامد الغزی نے عراق میں قبل از وقت پارلیمانی ضمنی انتخابات کے انعقاد اور اس کے وقت کے بارے میں بات کی۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں کہاکہ ابھی تک ملک کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی قانون میں ترمیم کرنے کی کوئی درخواست پیش نہیں کی گئی ہے،اس کے علاوہ فی الحال ضمنی انتخابات میں تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ہائی انتخابی کمیشن کی طرف سے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی گئی ہے لہذا انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے یزید صفت سکیورٹی اہلکاروں نےحوزہ علمیہ قم سے واپسی پر شیعہ عالم دین کو اغوا کرلیا

واضح رہے کہ عراق میں ضمنی پارلیمانی انتخابات ملتوی ہونے کے امکان کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں جبکہ اس ملک میں ضمنی پارلیمانی انتخابات ایک بار ملتوی کیے جاچکے ہیں۔

اسی مناسبت سے عراقی پارلیمانی انتخابات اصل میں 6 جون کو ہونا تھے، تاہم عراقی حکومت نے انتخابات کو 10 اکتوبر تک ملتوی کردیا، اور اب ایک بار پھر ملتوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر بہت سی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تنقید کی جارہی ہے جن میں قانون کی حکومت اتحاد کے رہنما نوری المالکی بھی شامل ہیں، المالکی نے کہا کہ ضمنی پارلیمانی انتخابات میں تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔

دریں اثناء قانون کی حکومت اتحاد کے رہنما نے کہاکہ ہم پرعزم ہیں کہ ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لئے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، اگر ووٹرز کو صحیح ماحول فراہم نہیں کیا گیا تو ہم انتخاب کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button