اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

سرایا القدس کی صہیونی دشمن کے مقابلے میں شہید قاسم سلیمانی کے اقدامات کی ستائش

شیعیت نیوز : فلسطین کی دفاعی فورس سرایا القدس کا کہنا ہے کہ شہید سلیمانی نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں ہماری بھرپور اور مکمل حمایت سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ "سرایا القدس” سے وابستہ مجاہدین نے صیہونی حکومت کو انتباہ دینے کے ضمن میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ نے صہیونی دشمن کے مقابلے ہمارے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون اور حمایت سے دریغ نہیں کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ایک اور کمانڈر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے مبارک نام سے میزائل کو اسی لئے موسوم کیا گیا ہے کہ انہوں نے استقامتی محاذ کی ہمیشہ اور بھرپور حمایت کی اور صیہونی جرائم پیشہ دشمن کے مقابلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

سرایا القدس کے ایک کمانڈر نے غزہ میں ہونے والی حالیہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "سیف القدس” کے دوران سرایا القدس کے دفاعی یونٹ نے بہت ہی مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے غزہ کے اطراف میں دشمن کے تمام فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گولان کی آزادی کے لئے عراقی جوان تیار ہیں، تحریک النجباء

دوسری جانب حماس کے ایک لیڈر نے کہا ہے کہ اگر دنیا جنگ بندی کی خواہاں ہے تو پھر مقبوضہ بیت المقدس کے محلوں سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو روکنے کے لئے صیہونیوں پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اگر پرچم ریلی کا منصوبہ ترک نہیں کیا گیا تو پھر جنگ بندی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو محاصرے کے خاتمے سے مربوط سمجھوتے پر عمل درآمد اور غزہ کی تعمیرنو کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ہم گزرگاہوں کے کھولے جانے کا زيادہ انتظار نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے ساتھ جنگ کے لئے زمان و مکان کا تعین استقامتی محاذ کے اختیار ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ہم غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں میں اپنی قوم پر ظلم ہوتا دیکھیں اور کچھ نہ کریں۔

خلیل الحیہ نے آخر میں کہا کہ قدس شہر میں مسجد الاقصی میں اجتماع کی دعوت پر لبیک کہتے ہیں جو ایک قومی فریضہ ہے اور غاصبانہ قبضے کے مکمل خاتمے تک ہماری استقامت جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button