یمن

یمن، انصار اللہ سربراہ بدرالدین الحوثی کا عمانی وفد کا خیرمقدم

شیعیت نیوز : صنعا کا دورہ کرنے والے عمانی وفد نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلیٰ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عمانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے یمن کے انسانی مسائل اور مختلف دیگر مسائل پر گفتگو کی۔

انھوں نے یمن کے سلسلے میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی خیرخواہانہ کوششوں اور عمان کی حکومت کے انسان دوستانہ مواقف کی قدردانی کی۔

الحوثی سے ملاقات سے قبل عمانی وفد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مہدی المشاط نے یمنی قوم کے بارے میں عمان کے اخلاص کے حامل مواقف کی قدردانی کی اور یمن کے سلسلے میں عمان کی حکومت کی کوششوں کی کامیابیوں کے بارے میں امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی بیت المقدس کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں، سید حسن نصر اللہ

واضح رہے کہ عمان کا وفد یمن کے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے ہفتے کے روز صنعا پہنچا ہے۔ اس سے پہلے بعض خبروں میں کہا گیا تھا کہ یہ وفد یمنی حکومت کے سربراہ کے نام سعودی ولی عہد بن سلمان کا ایک خط بھی لے کر گیا ہے جس میں بن سلمان نے یمن سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے بند کردیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ 6 سال کے زائد عرصہ سے سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سعودی عرب کو اس ظالمانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button