دنیا

فلسطینی انتفاضے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میزائل پروگرام کا بانی ایوی ہارایون ہلاک

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی حکومت نے آج علی الصبح اپنے خلائی و میزائل پروگرام کے بانی ایوی ہارایون کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی اسپس اینڈ میزائل پروگرام کا بانی، غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے دوران، مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے فلسطینی باشندں کے وسیع احتجاج میں شدید زخمی ہو گیا تھا جو آج صبح چل بسا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایوی ہارایون تب مقبوضہ فلسطین کے شہر عکا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا جس میں بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث وہ جل اور دھوئیں میں گھٹ کر کومے کی حالت میں پہنچ گیا تھا، جسے بعدازاں شہر حیفا کے رمبام ہسپتال میں مصنوعی سانس کے ذریعے 4 ہفتوں تک زندہ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکام خوفزدہ، اسرائیلی وزیر جنگ کی جانب سے پرچم ریلی نہ نکالنے کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر عکا میں واقع ’’افندی ہوٹل‘‘ میں بھڑکنے والی وسیع آگ میں غاصب صیہونی حکومت کی دسیوں اہم شخصیات جل کر ہلاک ہوئی تھیں تاہم اسرائیلی حکومت ان کی ہلاکتوں پر مسلسل پردہ ڈال رہی ہے۔

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق 84 سالہ ایوی ہارایون جو غاصب صیہونی حکومت کے خلائی و میزائل پروگرام کا باپ مانا جاتا تھا، نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد میدانوں میں تحقیقات کے ذریعے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے زرادخانوں میں متعدد قسم کے پیشرفتہ اسلحہ جات کا اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عارفِ کامل ،عاشق امام خمینیؒ ، حضرت آغا سید جعفرنقوی ؒ کو بچھڑے 18 برس بیت گئے

واضح رہے کہ ایوی ہارایوان 1995 سے لیکر 2004 تک اسرائیلی فضائی ادارے کے سربراہ رہے۔

انہوں خودساختہ صیہونی ریاست کے جدید ترین ہتھیار بنائے۔ شاویت خلائی راکٹ اور ہاوک دفاعی سسٹم کی تیاری کو آوی ہاریون کا کارنامہ ہی شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button