عراق، جنوبی سامرا میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ، خودکش جیکٹیں برآمد
شیعیت نیوز : عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے جنوبی سامرا میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اتوار کی صبح جنوبی سامرا میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے چھے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی ایئربیس عین الاسد پر ڈرون اور راکٹ حملے
اس سے پہلے عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سامرا میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے اہم سرغنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
حشدالشعبی اور عراقی فوج نے یثریب کے علاقے السرا میں مشترکہ آپریشن کے دوران ، متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد وں کے قبضے سے متعدد خودکش جیکٹیں اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عراق میں رسد لے جانے والے امریکی فوجی قافلے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ رسد لے جانے والے امریکی فوجی قافلے کے راستے میں یہ دھماکہ صوبہ بغداد کے نواح میں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں داعشی دلہن سے کیا کروایا گیا ؟ حرف بہ حرف منظرِ عام پر آگیا
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
عراق میں پچھلے چند روز کے دوران رسد لے جانے والے متعدد امریکہ قافلوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔







