دنیا

نیتن یاہو کا 12 سال کا اقتدار ختم، اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کا مخلوط حکومت بنانے کا اعلان

شیعیت نیوز : اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے نئی اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کے عہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

49 سالہ نفتالی بینیٹ انتہائی دائیں بازو کے قوم پرست رہنما اور سابق کمانڈو ہیں۔ بینیٹ فلسطینی ریاست کے مخالف اور اسرائیلی بستیوں کے حامی ہیں۔ وہ خود کو نیتن یاہو سے زیادہ دائیں بازو کا حامی قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کلچرل قونصلر جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد ، البصیرہ ٹرسٹ اور جماعت اہل حرم کے اشتراک سےامام خمینی اور اتحاد امت اسلامی سیمینار کا انعقاد

اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں نے مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

اسرائیلی اپوزیشن کی 8 جماعتیں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے معاہدے پر متفق ہوگئی ہیں جس کے بعد 12 سال سے برسر اقتدار نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائے گی اور ان کی لیکوڈ پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مسجد وامام بارگاہ باب العلم کراچی ،29 برس بیت گئے، تین شہیدوں کے ورثاء کو تاحال انصاف نا مل سکا

نیتن یاہو نے اپنے بارہ سالہ اقتدار کے خاتمے کے لیے بننے والے اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دائیں بازو کے ارکان پارلیمنٹ کو اقتدار کے لیے اتحاد بنانے سے روکا جائے۔

اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپڈ نے نئی حکومت کے قیام کے لیے 8 جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنایا ہے جس میں اسرائیل میں عرب برادری کی نمائندہ جماعت یونائیٹڈ عرب بھی شامل ہے جب کہ مخلوط حکومت کے معاہدہ کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے جس کے بعد نئی حکومت اور اسرائیلی وزیراعظم اپنے عہدوں کا حلف اٹھا سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button