دنیا

ایران، جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد تیل کی مارکیٹ میں واپس آئے گا، روس

شیعیت نیوز : روس کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کا کچھ حصہ جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد تیل کی مارکیٹ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بات الیگزینڈر نوواک نے جمعرات کے روز سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے بین الاقوامی اقتصادی فورم کے موقع پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی تیل کا کچھ حصہ جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد تیل کی مارکیٹ میں داخل ہوسکتا ہے۔

نوواک نے کہا کہ اس مسئلہ کا انحصار بہت سے شعبوں بشمول تکنیکی صلاحیتوں اور تیاریوں کے لحاظ سے ایران خود پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام راحل خمینی(رح) کے افکار عالم بشریت کے لئے تھے، شیخ نعیم قاسم

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی 2021 کے موسم گرمیوں میں ممکن ہے اور یہ مسئلہ بہت سے عوامل پر منحصر ہے اور ہمیں یہ اندازہ کرنا ہوگا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد ایرانی تیل کی موجودگی سے مارکیٹ پر کیا اثر پڑے گا۔

ان کے بقول جوہری معاہدے ’’ایران اور امریکہ کی جوہری معاہدے میں واپسی‘‘ کی بحالی کی صورت میں یہ کام ہوگا۔

نوواک نے کہا کہ البتہ ایران کو پابندیاں کے خاتمے ساتھ اپنے تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔

جوہری معاہدے کے جوائنٹ کمیشن کے پانچویں دور کا دوسرا اجلاس بدھ کی رات ویانا میں منعقد ہوا جس میں مختلف سطحوں پر دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات پر ایک ہفتہ سے زیادہ گہری بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : یکطرفہ اقدامات اور پابندیاں غیر انسانی اور انسانیت کے خلاف ہیں، تخت روانچی

دوسری جانب روس کی فیڈرل سروس کے سربراہ برائے فوجی اور تکنیکی تعاون کے امور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے فوجی اور دفاعی تعاون میں دلچسبی رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار دیمیتری شوگایف نے سامان تیار کرنے والی یونین کے سمینار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ایران کو روس کے مختلف قسم کے اسلحے میں دلچسبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور تہران، روسی ساختہ متعدد فوجی سازو سامان میں دلچسپی رکھتا ہے۔

روس کی فیڈرل سروس کے سربراہ برائے فوجی اور تکنیکی تعاون کے امور نے ایران سے اچھے تعلقات پر تبصرہ کیا اور تفصیلات پر بنا اشارے بغیر کہا کہ ہم ایران سے سامان کی حوالگی کے ایک معاہدے پر دستخط کر نے کا انتظام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button