سعودیہ اور کویت ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ ملکر کیا گل کھلا رہے ہیں؟؟سعودی وزیرخارجہ کا اہم انکشاف
واضح رہے کہ کویتی ولی عہد مشعل الاحمد الجابر الصباح نے گذشتہ روز ہی سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران کویتی ولی عہد نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات کی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے شاہی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ سعودی و کویتی شاہی رژیمیں، ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ وسیع تعاون کر رہی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی واس کے ساتھ گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے کویتی ولیعہد کے حالیہ دورہ ریاض کو سراہا اور کہا کہ یہ دورہ؛ سیاسی سمیت خطے کے ہر طرح کے مسائل میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی لا کر دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جی بی کی آئینی حیثیت کا تعین سیاسی نہیں قومی مفاد کا مسئلہ ہے،حکمران جماعت کا رویہ مایوس کن ہے، شیخ میرزا علی
فیصل بن فرحان نے امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اپنی وابستگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مختلف ہمآہنگیوں میں سب سے اہم دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کا حصول، امت عربی و مسلمہ کے مسائل کی حمایت اور ایران کے خلاف امریکہ کی جدید حکومت کے ساتھ وسیع تعاون و اقتصادی و اسلحہ جاتی پابندیوں کے ذریعے ایران کا مقابلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا آئندہ جمعے کو یوم غضب منانے کا اعلان
واضح رہے کہ کویتی ولی عہد مشعل الاحمد الجابر الصباح نے گذشتہ روز ہی سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران کویتی ولی عہد نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں خطے سمیت تازہ ترین بین الاقوامی حالات کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ وسیع تعاون میں مزید وسعت لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔